• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین سے مقابلہ،کیا میں پاگل ہوں؟شاہ محمود

جہانگیر ترین سے مقابلہ،کیا میں پاگل ہوں؟شاہ محمود

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کیا وہ پاگل ہیں جو جہانگیر ترین سے مقابلہ کریں گے ؟بنی گالہ کے باہر احتجاج کارکنوں کا حق ہےلیکن بتایا جائے سکندر بوسن کو کون سپورٹ کررہا ہے؟

میڈیا سے گفتگو میںشاہ محمود قریشی جہانگیر ترین سے سرد جنگ سے متعلق سوال پر کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی مقابلہ نہیں،مقابلہ سیاست میں ہوتا ہے ،جو شخص الیکشن نہیں لڑسکتا ،جو کسی گیم میں شامل نہیں اس سے مقابلہ بنتا ہی نہیں۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم پروہ پھٹ پڑے اور کہا کہ وہ جو کہتے تھے کہ صرف پارٹی عہدہ چاہیے ،وہ بنی گالہ کے باہر قومی اسمبلی کی سیٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، کارکنوں کو احتجاج پر کون اکسارہا ہے اتنی اخلاقی جرات ہے تو سامنےآنا چاہیے،فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کےلئے قربانی و ایثار کا جذبہ ہوناچاہیے،میں خود کو قربانی کےلئے پیش کرنے کو تیار ہوں،میرے لیے اس وقت سب سے مقدم چیز نیا پاکستان کا وژن اور آپ کی کامیابی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،پارٹی سربراہ کےلئے مشورہ ہے کہ آپ خالصتا میرٹ پر فیصلے کریں، میری طرف سے کوئی دباو اور لالچ نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹکٹوں کامرحلہ کبھی آسان نہیں ہوتا،شفافیت کیلئےپارلیمانی بورڈبھی تشکیل دیاگیا، ابھی فیصلےنہیں ہوئے،عمران خان جوفیصلےکریں گےاس پرآمین کہوں گا۔

تازہ ترین