تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی پر جوابی وار کیا ہےاور انہیں مشورہ دیاہے کہ وہ دوسروں پر الزامات نہ لگائیں ،اپنے ضلع کے لوگوں کے تحفظات دور کریں۔
شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتے ،ان کی پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بطورکارکن کام کررہے ہیں ،کوئی ذاتی مفادنہیں،دھرنے کی سیاست ہم نے شروع کی ہے، اسے برا نہیں سمجھتے، سب کاایک ٹارگٹ ہےکہ عمران خان کو وزیراعظم بنائیں۔
جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ لودھراں میرا گھر ہے،جوبھی تحریک انصاف سےلڑےگاسمجھیں میں الیکشن لڑرہاہوں،وہاں کےقومی اسمبلی کے 2اوردیگرحلقوں سےکامیابی حاصل کریںگے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ میرا بیٹا اپنی پڑھائی کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا ،این اے 224سے میاں شفیق کے بجائے زوار وڑائچ امیدوار ہیں،میری کوشش ہےکہ سب ملکرانتخابات میں حصہ لیں،کوئی اختلافات نہ ہوں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ٹکٹوں کافیصلہ پارلیمانی بورڈکرےگا،ہر حلقے سے جیت کرعمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے، پارلیمانی بورڈنےقرآن پرہاتھ رکھ کرطےکیاہےکہ پارلیمانی بورڈکی باتیں باہرنہیں جائیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج پولنگ کےاندراورباہردونوں اطراف تعینات ہو،نوازشریف اورآصف زرداری حکومت کےوسائل استعمال کرتےتھے،عمران خان جس جہازمیں گئےوہ حکومت کا نہیں تھا،پچھلےدوتین مہینےمیںن لیگ کے کئی لوگ آئے ہیں،ن لیگ کےگھرکی کابینہ میں بھی دراڑیں پڑرہی ہیں۔