• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ، خرم دستگیر،علیم خان کے اثاثوں کی تفصیل

خورشید شاہ، خرم دستگیر،علیم خان کے اثاثوں کی تفصیل

عام انتخابات2018ء میں حصہ لینے والے بڑے بڑے امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،خورشیدشاہ 3کروڑ 59لاکھ،خرم دستگیر1کروڑ 28لاکھ جبکہ علیم خان 1ارب 22کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید جو این اے 206پنوعاقل سے امیدوار بھی ہیں ،انہوں نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو تفصیلات جمع کرائی ہیں ،ان کے مطابق وہ 3کرور 59لاکھ 15ہزار 359روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔

دستاویزمیں خورشید شاہ نے سکھر کے علاقے ریجنٹ میں واقع اپنے گھر کی مالیت 3لاکھ 10ہزار روپے ہےجبکہ میمن سوسائٹی میں واقع پلاٹ کی قیمت 20لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

دستاویزات میں انہوں نے اسلام آباد میں 55لاکھ اور 8 لاکھ روپے مالیت دو پلاٹ بھی ظاہر کئے ہیںجبکہ لاس گوسری کے علاقے میں ان کی 23 ایکڑاور کوٹری میں 100ایکڑزرعی زمین ہے ،کوٹری کی زمین کی مالیت 16لاکھ روپے ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر کی ظاہر کردہ دستاویزات کے مطابق وہ نارا کاٹن فیکٹری کے 25فیصد شیئرز ہولڈر ہیں جن کی مالیت 21لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق خورشید شاہ ایک گاڑی،92لاکھ 56ہزار 815روپے نقدی اور بونڈز کی صورت میں 35لاکھ روپے جبکہ بینک اکائونٹس میں2لاکھ 6ہزار 272روپے موجود ہیں۔

سینئر رہنما پی پی کے اثاثوں میں موجود فرنیچر اور دیگر ذاتی اشیا کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے ۔

این اے 81گوجرانوالہ سے ن لیگ کے امیدوار سابق وزیر دفاع خرم دستگیر ایک کروڑ 28لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ان کے2 بینک اکاونٹس ہیں، جن میں 37 لاکھ 39 ہزار روپے بھی موجود ہیں، سابق وزیر دفاع ایک سینما اور کلاتھ مارکیٹ میں ایک تہائی حصے کے مالک ہیں ۔

خرم دستگیر کے پاس 22 لاکھ روپے مالیت کی ایک کار اور 200 گرام سونا ہے ۔

دستاویزات کے مطابق خرم دستگیر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں والد کی جانب سے گھر اور ڈی سی کالونی میں ایک پلاٹ ان کی اہلیہ نے بطور تحفہ میں دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان 1ارب21کروڑ86لاکھ 32ہزار281روپےکےمقروض ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 91کروڑ 82لاکھ78ہزار855روپےہے۔

دستاویز کے مطابق علیم خان کی 15کرور 92لاکھ روپے کی ذاتی جائیداد کے مطالک ہیں جبکہ پاکستان میں ان کی 43اور بیرون ملک 3کمپنیاں ہیں ۔

دستاویزات کے مطابق بیرون ملک کاروبار میں انہوں نے 81لاکھ 38ہزار 5روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے جبکہ انہوں نے اپنی ہی بنائی گئی کمپنی سے 69کرور 97لاکھ روپے سے زائد کا قرض لے رکھا ہے۔

دستاویز کے مطابق ان کے اثاثوں میں 3کروڑ 47لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں ،9لاکھ 94ہزار کے زیورات بھی شامل ہیں، علیم خان نے2015 سے2017تک4کروڑ39لاکھ5ہزار799روپےکمائے جن پر1کروڑ2لاکھ77ہزارروپےٹیکس دیا۔

تازہ ترین