• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق !حوصلے سے سیاسی میدان میں مقابلہ کریں،علیم خان

لاہور (خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے این اے 129لاہور سے امیدوار قومی اسمبلی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار ایاز صادق کے الیکشن کمیشن کو اس حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کے خلا ف لکھے گئے خط کے جواب میں کہا ہےکہ ابھی سے کیوں آپ کے پائوں اکھڑ گئے واویلا چھوڑ یں اور حوصلے کے ساتھ میدان میں مقابلہ کریں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایاز صادق یہ 2015نہیں 2018ء ہے،وفاق مدد کو آئیگا نہ پنجاب حکومت ، سوئی گیس کے محکمے سے فنڈز ملیں گےنہ ریلوے سے کمک آئیگی۔عبدالعلیم خان نے کہا اقتدار سے باہر آنے کے بعد ایاز صاد ق کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو رہا ہےاس لئے وہ ملک میں دھاندلی کا شور مچانے والے اور انتخابی میدان سے بھاگنے والے پہلے شخص ثابت ہوں گے۔دریں اثناء عبدالعلیم خان نے این اے 129میں عید ملن پارٹی سے خطاب کیا ۔
تازہ ترین