• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحریک دھاندلی زدہ انتخابی نظام کی تبدیلی کی واحد آواز ہے، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان عوامی لائرز موومنٹ (پی اے ایل ایم)کے قیام کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی وکلاء برادری سے مل کر انتخابی اصلاحات اور فرسودہ نظام سے نجات کیلئے جدوجہد میں تیزی لائیں گے۔عوامی تحریک دھاندلی زدہ انتخابی نظام کی تبدیلی کی واحد آواز ہے اور اس کی اس ضمن میں طویل جدوجہد ریکارڈ پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کی نئی تنظیم کے عہدیداروں کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ موجودہ فرسودہ نظام میں راہزنوں اور راہبروں کے درمیان تمیز ختم ہو چکی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ احتساب اور اصلاحات کے بغیر ہونے والے انتخابات کا نتیجہ وہی نکلے گا جو اب تک نکلتا آیا ہے۔ اس سے پہلےپاکستان عوامی لائرز موومنٹ کی تنظیم(پی اے ایل ایم) کے انتخابات ہوئے،سینئر وکیل سپریم کورٹ،ہائیکورٹ لہراسب گوندل ایڈووکیٹ مرکزی صدر اور محمد حسین شاد سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے دیگر مرکزی عہدیداروں میں سینئر نائب صدر خان عبد القیوم خان،نائب صدر نشاط احمد باجوہ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نائب صدر،سعید الحسن سیکرٹری کوآرڈینیشن،سید مزمل حسین شاہ سیکرٹری انفارمیشن،شکیل ممکا سیکرٹری فنانس،جبکہ سنٹرل پنجاب کیلئے آصف سلہریا ایڈووکیٹ صدر ،امتیاز چوہدری نائب صدر ،سردار غضنفر حسین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباددی۔
تازہ ترین