مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پارٹی صدر شہبازشریف اور سینئر رہنمائوں کی تجویز پر چوہدری نثار کے لئے پارٹی دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم آپشن کھلا رکھنے کی حتمی منظوری سابق وزیراعظم میاں نوازشریف دیں گے۔
پارٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کےلئے درخواست نہ دینے کے باعث انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے بھی مسلم لیگ کی قیادت پر براہ راست تنقید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے دو دو حلقوں سے میدان میں اتریں گے ۔