• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس راولپنڈی کینٹ میں پانی کے شدید بحران کا نوٹس لیں، ملک ابرار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 61 سے نامزد امیدوار ملک ابرار احمد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی کینٹ میں پانی کے شدید بحران کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی قائم کریں جو راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور ٹیوب ویل مالکان کے درمیان پانی کی ترسیل کا معاہدہ یا کوئی بھی قابل عمل حل نکال سکے ،رمضان المبارک کے آخری عشرے سے لیکر آج کے دن تک کینٹ کے حلقہ این اے 61کی لاکھوں کی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہے ،راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے ،بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خانپور ڈیم سے سپلائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور متعدد ٹیوب ویل بھی خشک ہوچکے ہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ملک ابرار احمد نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ راولپنڈی کینٹ کے حلقہ این اے 61میں پیدا ہونے والے پانی کے شدید ترین بحران کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پرائیویٹ ٹیوب ویل سربمہر کرنے سے بھی پانی کے ٹینکروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ۔
تازہ ترین