سابق وزیراعظم اور ن لیگی امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کے پاس نہ قابلیت ہے،نہ اہلیت،نہ تجربہ اور نہ ہی نیت ہے ۔
راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں، صرف ن لیگ ہی مسائل حل کرسکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دور میں سندھ بلوچستان اور کے پی میں کرپشن رہی ، لیکن وفاق اور پنجاب پر کوئی انگلی نہيں اٹھاسکتا۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ پچیس جولائی کو ووٹ آپ کے پاس امانت ہے، فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے گا تو ملک کے مسائل حل ہوں گے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ہم نے ہمیشہ خدمت ، شرافت اور عزت کی سیاست کی بات کی ہے ،اگر کسی نے موازنہ یا مقابلہ کرنا ہے تو ہم حاضر ہیں ۔