ملتان ( سٹاف رپورٹر) راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کا انجن خانیوال سٹیشن پر فیل ہوا جسے متبادل انجن فراہم کر کے 2گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ اس طرح لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ وہاڑی ان فٹ ہو گئی جسے مرمت کر کے ایک گھنٹہ بعد روانہ کیا گیا۔