لندن میں صحافیوں نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو ایک بار پھر پکڑلیا ۔استفسار کیا ’آپ بیمار ہیں پھر بھی باہر گھومتے رہتے ہیں؟‘
صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے اپنی بیماری پر اصرار کیا اور کہا کہ وہ بیمار ہیںاور انہیں اس کا پتہ ہے ۔
سابق وزیر خزانہ سے صحافی نے پوچھا کہ پاکستان کب جائیں گے؟جس پر انہوں نے کہا کہ جب طبیعت ٹھیک ہوگی وہ چلے جائیں گے۔
ایک اور صحافی نےاسحاق ڈار سے پوچھا کہ مگر آپ تو ٹھیک لگ رہے ہیںرپورٹس تو آگئی ہوں گی ۔
اس پر سابق وزیر خزانہ نے کار کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ہاں رپورٹس آگئی ہیں ۔
ایک اور صحافی نے اسحاق ڈار سے استفسار کیا کہ رپورٹس میں کیا ہے ؟جس پر انہوں نے کہا کہ وہ رپورٹس میں نے وہاں بھیج دی ہے۔