• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان بھی ’’ کپتان چپل‘‘ کے دلدادہ ؟تصاویر وائرل

مولانا فضل الرحمان بھی ’’ کپتان چپل‘‘ کے دلدادہ ؟تصاویر وائرل

پشاور(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے قائد مولانا فضل الرحمان بھی’’ کپتان چپل‘‘ کے دلدادہ نکلے ،پشاور کے مشہور چپل مارکیٹ کے چاچا نورالدین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیلئے خصوصی طور پر پشاوری چپل تیار کئے تھے جس کے بعد چاچا نور الدین کا تیار کردہ ڈیزائن راتوں رات مشہور ہوگیا اور عوام کی بڑی تعداد نے کپتان چپل کے نام سے مشہور ہونے والے ان جوتوں کیلئے ان کی دکان کا رخ کیا، تاہم 24جون کو متحدہ مجلس عمل کے پشاور جلسہ کے دوران ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی کپتان چپل پہن رکھے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تازہ ترین