• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا افضل،شاہ محمود، سندھیلہ کے گھروں پر احتجاج

لاہور(مانیٹر نگ سیل)ٹکٹوں کی تقسیم پر مختلف جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔رانا افضل ،شاہ محمود،سندھیلہ کے گھروں پر بھی احتجاج کیا گیا۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شاہ محمود کو گھیرے میں لیکر احتجاج شروع کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ کبھی آسان نہیں ہوتاہے۔اب ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ناراض کارکنوں کو منانا ہمارا فرض ہے۔ہم ناراض کارکنوں کے تحفظات کو دور کریں گے اور جس طرح بھی ممکن ہوا ان کو منانے کی کوشش کی جائے گی۔فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو ان کے حلقے میں ووٹرز نے گھیر لیا۔عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم کےسلسلےمیں اپنے اپنےحلقوں کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بار بعض سیاسی رہنماؤں کو اپنے حلقے کے لوگوں کی طرف سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نا اہلی پر تا مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے لیگی رہنما عارف خان سندھیلہ نے ٹکٹ نہ ملنے کیخلاف خود کو زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ، 159سے ٹکٹ کے خواہشمند لیگی رہنما چوہدری نواز کے حامیوں نے ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا ،اس موقع پر کارکن نا انصافی نا منظور اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق پی پی 140سے (ن) لیگ کی ٹکٹ کے امیدوار عارف سندھیلہ نے ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے حمایتیوں کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر عارف سندھیلہ نے خود کو زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا جبکہ کارکن کارکن نا انصافی نا منظور نا منظور ، نواز شریف ،شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف سندھیلہ نے کہا کہ میں آمریت کے دور میں پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں میں شامل ہوں ۔ میں مشرف دور میں میانوالی جیل میں قید تھا اور اس دوران میرے والد کا انتقال ہوا تو مجھے ہتھکڑیاں لگا کر والد کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے لایا گیا ۔
تازہ ترین