• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، 4 ن لیگی رہنماؤں کو قید و جرمانے کی سزا

قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، 4 ن لیگی رہنماؤں کو قید و جرمانے کی سزا

لاہور ہائی کورٹ نےقصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والوں کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت عالیہ نے توہین عدالت کیس میں سابق ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم سمیت 4 ملزمان کو ایک ایک ماہ قید کی سزا سنا دی، چاروں ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

دو ملزمان سابق ایم پی اے نعیم صفدر اور سابق چیئرمین بلدیہ قصور حاجی ایاز کو عدالت نے بری کردیا۔

سزا پانے والے ن لیگی رہنماؤں کو عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔

قصور کے ن لیگی رہنماؤں پر عدلیہ مخالف ریلی اور نعرے بازی کا الزام تھا۔

تازہ ترین