• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل ،نوٹیفکیشن جاری

اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل ،نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسحا ق ڈار کی سینیٹرشپ معطل کردی ہے جس کے تحت 9مارچ کو جاری ہونے والا کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا ہے ۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن متعدد بار بلانے پر بھی وہ پیش نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز چیئرمین نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کی منطوری دی تھی۔

اسحاق ڈار نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئےتھے جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی اور وہ سینیٹر منتخب ہوگئے تھے۔

تازہ ترین