لاہور (مانیٹرنگ سیل) تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کاانعقاد نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بوگس الیکشن کے حق میں نہیں ہے۔ شاہ محمو د قریشی نے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارا ایک لیڈر،ایک جھنڈا ہےاوراسی کے لئے کام کرناہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشن کےاندراورباہر ہونگے،صاف اور شفاف الیکشن کاانعقاد نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔