• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان نے شہباز شریف کی حمایت میں امیدوار بٹھا دیا

فضل الرحمان نے شہباز شریف کی حمایت میں  امیدوار بٹھا دیا

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حلقہ این اے 3 سوات پر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھاکہ انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے ، جبکہ دوسری جانب مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جنرل سیکریٹری جے یو آئی ف اسحاق زاہد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے این اے 3 پر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کیا ہےاور قائد جمعیت کا فیصلہ سب کو قبول کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین