کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اور سابق اولمپیئن شہباز احمد کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن رواں سال کے آخر میں ہاکی سپر لیگ کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔اس سلسلے میں منصوبہ بندی کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے اور اِس کا باقائدہ اعلان مارچ میں ایک بریفنگ میں کیا جائے گا۔جس میں فیڈریشن کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائیگا۔سابق اولمپیئن نے بتایا کہ ’لیگ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ جو بھی کھلاڑی ملک سے باہر جا کر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں وہ لیگ کے فوائد ملک میں رہتے ہوئے حاصل کریں اور اِس کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے ہر وقت تیار اور دستیاب ہوں۔ ہاکی سپر لیگ کے لیے کرکٹ سپر لیگ کی طرز پر منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’اشتہارات دیے اور سپانسرز تلاش کیے جائیں گے جو ٹیموں کو خریدیں گے۔‘اِس مجوزہ پاکستان ہاکی سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیے جانیکے۔