کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو اس سال اپریل میں ہونے والے امپائرز کے امتحان کی میزبانی دی ہے، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین کے مطابق اس امتحان میں دنیا کے مختلف ملکوں کے امپائرز شر کت کریں گے، امتحان کی نگرانی کے لئے عالمی اور ایشیائی فیڈریشن کے نمائندے بھی پاکستان آ ئیں گے۔