• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال میچ میں بحریہ یونیورسٹی کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس فٹ بال ٹیم او سن رائیز فٹ بال اکیڈمی کے درمیان نمائشی میچ سکسٹین اسٹارفٹ بال گرائونڈ پر کھیلاگیا جس میں بحریہ یونیورسٹی نے 1-0کی کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ پاکستان میرین اکیڈمی اسپورٹس گالا کی تیاری کیلئے منعقد ہوگا۔ اسپورٹس گالا 25 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس، پاکستان میرین اکیڈمی، پاکستان نیول اسٹاف، این -ای- ڈی یونیورسٹی، زیبسٹ یونیورسٹی، بقائی یونیورسٹی، زیڈ یونیورسٹی، فیڈرل اردو یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی شامل ہیں۔
تازہ ترین