• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کو حق نہیں کہ وہ کالا باغ ڈیم کسی اور کے پیسوں سے بنائیں، خورشید شاہ

چیف جسٹس کو حق نہیں کہ وہ کالا باغ ڈیم کسی اور کے پیسوں سے بنائیں، خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ،چوہدری محمد ارشاد) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ وہ کالا باغ ڈیم کسی اور کے پیسوں سے بنائیں، یہ کام چیف جسٹس کے دائرہ قانون میں نہیں آتا، وہ لوگوں کو انصاف فراہم کریں، لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں، کئی فائلوں کو دیمک کھا گئی۔ وہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ چیف جسٹس کو عوام کی سہولت کے لئے کام کرنا چاہیے، اب عدالتیں بھی ایسی ہوگئی ہیں کہ ججز عدالتوں میں جارہے ہیں اور موبائل پھینک رہے ہیں، پیپلزپارٹی مضبوط فیڈریشن چاہتی ہے چیف جسٹس کا اس میں کوئی فورم نہیں کہ وہ قومی مسائل کو دیکھیں، بار بار کہتا ہوں کہ چیف جسٹس عدالت میں بیٹھ کر لوگوں کو انصاف فراہم کریں، لاکھوں مقدمات زیر التواء ہیں، کئی فائلوں کو دیمک کھا گئی ہے، وہ عوام کو انصاف فراہم کریں، عوام ان کی احسان مند رہے گی۔

تازہ ترین