سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دشمنی میں نے نوازشریف نے ان کے ساتھ کی ہے ،ان لوگوں کو ٹکٹ دیے جنہوں نے سابق وزیراعظم کو گالیاں دیں۔
جیونیوز سے گفتگو میں چوہدری نثار نے شریف برادران کے لئے اپنے دروازے بند کرنے کا عندیہ دیدیا اور کہا کہ اب وہ اپنا راستہ لے چکے ہیں ،واپسی کی گنجائش نہیں ۔
ان کا کہناتھاکہ شہبازشریف نے کہا تھاکہ لندن جانے سے پہلے آپ کے ٹکٹ کا معاملہ حل ہوجائےگا ،بتایا جائے میں نے پارٹی کیخلاف کونسا بیان دیا؟
چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ بھی بتایا جائے میں نے کونسی جگہ پارٹی کا ساتھ نہیں دیا ؟میں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج سے مت لڑو،اس بات کا پارٹی سے کیا تعلق ہے ؟