لاہور (جنرل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر نےگزشتہ روز لاہور سے گوجرانوالہ تک ریل کار صبح خرام میں سفر کیا، انہوں نے آبادی کے قریب ریلوے لیول کراس سنگز کو محفوظ بنانے کیلئے آفیسرز سے گفتگو کی جس پر مفید آرا کا تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اورلیول کراسنگز پر سگنل کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔