لندن (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کس چیز کیلئے کھڑے ہوئے ہیں، صادق سنجرانی؟ دھرنے یا امپائر کی انگلی کیلئے۔ منگل کو عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ کس چیز کیلئے کھڑے ہوئے ہیں، صا دق سنجرانی؟ دھرنا؟یا امپائر کی انگلی کیلئے؟ واضح رہے کہ عمران خان نے امریکی وزیر کی کہاوت ٹویٹ کی تھی، انسان کو ہر شے کیلئے کھڑا ہونا پڑتا ہے، جو شخص کھڑا نہیں ہو گا اسے گرنا پڑے گا۔