• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع رحیم یار خان،1771پولنگ اسٹیشن ،89 انتہائی حساس

رحیم یارخان(فیاض محمود)ضلع رحیم یار خان ‘1771پولنگ سٹیشنز ‘89انتہائی حساس قرار‘12پولنگ سٹیشنز پر بنیادی سہولیات موجود نہیں ‘1646 سرکاری سکولوں میں قائم ہو نگے ۔ضلع بھر میں 6قومی اور 13صوبائی نشستوں پر امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے ، اس طرح 6قومی نشستوں پر ضلع بھر سے 64امیدوار سامنے آئے اور 13صوبائی نشستوں پر 152امیدوار فائنل ہوئےہیں۔انتہائی حساس 89پولنگ اسٹیشنز میں سے 76سرکاری سکولوں میں قائم ہونگے جسے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کیاگیاہے ۔واضح رہے کہ اکثر پولنگ اسٹیشنوں میں سہولتیں موجود نہیں ہیں۔

تازہ ترین