• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، میونسپل کمیٹی ملتان کے اہلکاروں کے تبادلے روکنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میونسپل کمیٹی ملتان کے مختلف کلرکس اہلکاروں کے تبادلے روکتے ہوئے معاملہ سیکرٹری لوکل گونمنٹ کو 15 روز میں حل کرنے کا حکم دیا ہے ، قبل ازیں میونسپل کمیٹی ملتان کے محمد سعید ، محمد فرقان ، سجاد حسین ، محمد اشرف ، محمد نادر ، عمر حیات ، عبدالغفار ، غلام اصغر ، محمد اکبر ، محمد وکیل شاہ ، محمد ارشد اقبال نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 جون سے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی اس کے باوجود درخواست گزاروں کے تبادلے کردئیے گئے ہیں، فاضل عدالت نے ٹرانسفر کارروائی معاملے کے فیصلہ کرنے تک معطل کرتے ہوئے معاملہ سیکرٹری لوکل گونمنٹ کو بھجوا دیا ہے ،فاضل عدالت نے کم ترین پیشکش کے باوجود دیگر کے ٹینڈرز منظور کرنے پر پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان ایگزیکٹو انجنئیر کو آج ان پرسن طلب کرلیا ہے ، قبل ازیں محمد یوسف گل نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کی اس کی جانب سے کم ترین آفر کے باوجود  حاجی امانت اللہ ٹھیکیدار کی پیشکش کو قبول کرکے 22 فروری کو ورک آرڈر جاری کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین