لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کے سابق ای ٹی او ملک ایاز صادق المعروف ( گوشی ملک) گزشتہ روز مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کا شمار محکمہ ایکسائز کے پروفیشنل اور محنتی افسروں میں ہوتا تھا۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں محکمہ ایکسائز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔