• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم، ملتان میں تعلیمی ادارے کے مالک نے125کروڑ کے اثاثے ظاہر کردیئے

ملتان (نمائندہ جنگ) ملتان کے معروف تعلیمی ادارے کے مالک نے125کروڑروپے کے اثاثے ظاہر کردیئے، ذرائع کے مطابق ملک میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں 31جولائی تک توسیع کردی گئی ہے، ملتان کے ایک معر و ف تعلیمی ادارے کے مالک نے اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 125کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کردیئے ہیں اور اڑھائی کروڑ روپے کے ٹیکسز بھی جمع کرائے گئے ہیں ، آرٹی اوملتان کے مطابق یہ ظاہر کئے گئے سب سے زیادہ اثاثے ہیں ۔
تازہ ترین