• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں مسافر کوچ کا ٹرک سے تصادم ، 6 افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں مسافر کوچ کا ٹرک سے تصادم ، 6 افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مظفرآبادسےکراچی جانیوالی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر فتح پور پنجابیاں کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثہ میں 6 افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ 3 خواتین سمیت 3 بچے اور ایک مرد زخمیوں میںشامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیوٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی۔

لاشوں اورزخمیوں کوشیخ زیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور اور مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے ،دونوں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین