• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف

پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف

سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور حارث سہیل نے اننگز کا آغاز کیا۔ حارث سہیل بغیر کوئی رنز بنا ئے آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد حسین طلعت اور فخر زمان نے دوسرے وکٹ پر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 72 رنز کی شراکت قائم کی۔

ٹیم کا مجموعی اسکور 80 تک پہنچا تو حسین طلعت 30رن بنا کر میکسویل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کپتان سرفراز احمد 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آسٹریلوی بولروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے فخر زمان 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد اسٹونیس کی گیند پر کیچ ہوئے۔

شعیب ملک نے 27 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن اگر اور اینڈریو ٹائی نے 2،2 جب کہ گلین میکسویل اور اسٹونس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سخت مقابلہ کریں گے۔

قومی ٹیم فخر زمان، حارث سہیل، حسین طلعت، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، محمد عامر اور عثمان خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اور میچ کو فائنل کی ریہرسل قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین