ملتان ( پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر نے کہا ہے کہ ملتان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے یہ کسی بھی بڑے شہر سے پیچھے نہیں، بہت جلد تعلیمی بورڈ کی کھیلوں کی چمپئن ٹرافی بوائز کی طرح گرلز کیمپس کا مقدر ہوگی، طالبات کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے پنجاب کالج غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کراتا رہتا ہے اس قسم کی تقریبات طالبات کے اندر نکھار پیدا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج برائے خواتین میں سلاد بنانے کے مقابلے اور سائنس اینڈ آرٹ کی نمائش کے موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے مزید کہا کہ آجکل کے مہنگائی کے دور میں ہر بچی کو کھانا پکانا آنا چاہئے اور اپنے گھر کے کھانے کی بات ہی اور ہے ، انہوں نے پرنسپل پروفیسر نازیہ ودیگر سٹاف کی تعریف کی اور مزید محنت کرنے کا کہا آخر میں اول دوئم اور سوئم آنے والی طالبات اور اساتذہ کو انعامات دئیے گئے ۔