اسلام آباد( آسیہ انصر)الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی خریدوفروخت کےبیان پر شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی، درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سینٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا بیان دینے پرسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن میں فریقین کی جانب سے وکلاء نے کیس کی پیروی نہیں کی،الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی ۔