رحیم یارخان (نمائندہ جنگ)رحیم یارخان میں بس ٹریلر تصادم میں 4بہن بھائیوں سمیت 6جاں بحق ،9زخمی ہو گئے بس مظفرآباد سے کراچی جارہی تھی،مرنیوالوں کا تعلق اسلام آباد ،گوادر اور چکوال سے‘ڈرائیورفرار ہونے میں کایاب ہوگیا،جبکہ شاہ جمال میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر چل بسا تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں مسافر بس جوکہ مظفرآباد (آزاد کشمیر)سے کراچی جارہی تھی قومی شاہراہ پر فتح پور پنجابیاں کے نزدیک موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹریلر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 2کمسن بچوں سمیت 6افراد موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ 9افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو عملے اور پولیس نے زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جاں بحق ہونے والے افراد میں چکوال کا 49سالہ فخر الحسن، گوادر کی 38سالہ خیر النساء، اسلام آباد کا 3سالہ محمد حارث اور 4سالہ عظمیٰ جبکہ اسلام آباد کی ہی 35سالہ رخسانہ بی بی اور15سالہ محمد وحید شامل ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 3سالہ حارث اور4سالہ عظمیٰ ،35سالہ رخسانہ اور 15سالہ وحید بہن بھائی ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں واہ کینٹ کی 18سالہ جویریہ، مانسہرہ کا 47سالہ محمد سلیم، اسلام آباد کا 40سالہ زاہد خان اور 28سالہ سلمیٰ بی بی ، آزاد کشمیر کا 25سالہ تنویر، کراچی کا 40سالہ ندیم ، ہنزہ کی 22سالہ حبیبہ ، جہلم کا 25سالہ شوکت حسین اور گوادر کا 35سالہ عبدالشکور شامل ہیں پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بس اور ٹریلر ڈرائیور فرارہوگئے ۔