• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چوہدری نثار علی خان کو نوٹس

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چوہدری نثار علی خان کو نوٹس جاری کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے مقاصد کےحصول کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔نوٹس چکری روڈ پر بغیر اجازت جلسہ کرنے پر جاری کیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن پاکستان نے14جون کو انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔جس کی سیکشن41کی شق ون ڈی کے تحت سیاسی جماعتوں /امیدواروں اور ان کے حامیوں کی طرف سے کسی بھی جلسہ،ریلی یا جلوس کیلئے کم از کم تین دن قبل انتظامیہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ سیکورٹی انتظامات کئے جاسکیں جبکہ چکری روڈ پر جلسے کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین