لندن ( جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے، آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں، آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی،عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے، فتح آپ کی ہو گی۔