لندن (نیوز ڈیسک) ماریا شراپووا نے کہا ہے کہ ان کی ٹینس ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ اب بھی گرینڈ سلم جیتنے کی اہلیت رکھتی ہیں، انہیں گزشتہ دنوں ومبلڈن کے ابتدائی مرحلے میں ہم وطن روسی پلیئر ویٹالیا ڈیاچینکو نے غیر متوقع طور پر شکست دے دی تھی، ماریا آل انگلینڈ کلب ایونٹ میں2003ء کے بعد پہلی بار ایک بھی میچ نہیں جیت پائیں۔ 15برس قبل ملنے والی ناکامی کے بعد انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا تھا اور پھر2004ء میں ومبلڈن کے فائنل میں سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے چیمپئن بنی تھیں، ماریا شراپووا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے ہمیشہ کلے سے گراس کورٹ پر آنے میں کچھ مشکل پیش آتی ہے، یہ سب ٹریننگ کا معاملہ اور اسے جلد حل کرلوں گی۔