• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، عدالت جانے والی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

رحیم یارخان (صباح نیوز)رحیم یارخان میں پیشی کے لیے عدالت جانے والی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد قتل کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں جگنو چوک میں پیشی پر عدالت جانے والے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد قتل کر دیئے گئے ،فائرنگ کی زد میں آکر دکاندار سمیت 2راہگیر بھی شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد ر یسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کیا جبکہ ریسکیو کے عملے نے تین سو میٹر تک علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا ۔

تازہ ترین