لندن،مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ فیصلے سے خوفزدہ نہیں، جیلیں اورہتھکڑیاں سیاستدانوں کا زیورہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے، آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں، آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی،عوام آپکے ساتھ کھڑی ہے، فتح آپ کی ہو گی۔ شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپکے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپکی ہو گی۔ انشاء اللہ!۔ احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں مریم نواز نے پارٹی کار کنا ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے شیرو! فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں۔ مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں! آپکے نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں۔وہ پہلے بھی نااہلی عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔ رہنما (ن)لیگ نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر، آپکے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ ان ساز شیو ں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔ انشاء اللہ فتح آپ کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستہ آسان نہیں، قیمت چکانی پڑیگی، مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنہوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیا۔مریم نواز نے کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے، ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، انشاءاللہ فتح آپ کی منتظر ہے۔ ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ یقین ہے عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے، اپنے خلاف کسی فیصلے سے خوفزدہ نہیں، جیلیں اور ہتھکڑیاں سیاستدا نوں کا زیورہوتی ہیں، ہزارہ کا بیٹا مسلم لیگ ن اور نواز شریف پر قربان ہونے کیلئے تیارہے۔ جمعہ کواپنے حلقہ این اے14میں انتخابی مہم کے دوران تحصیل اوگی کے گائوں برادڑاورڈہری میں کارکنوں سےگفتگو کرتے ہوئے صفدر کا نے کہا کہ وہ اپنے خلاف کسی فیصلے سے خوفزدہ نہیں، جیلیں اور ہتھکڑیاں سیاستدانوں کا زیورہوتی ہیں، کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہزارہ کا بیٹا مسلم لیگ ن اور نواز شریف پر قربان ہونے کیلئے تیارہے۔