• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مارکیٹنگ بمقابلہ فنانس کون سی ڈگری بہتر؟

آپ کے ارادے بلند تر کو چھونے کے ہیں۔ اس سوچ کے آتے ہی، جو سب سے پہلا سوال آپ کے ذہن میں اُبھرتاہے، وہ یہ ہے کہ مجھےکون سی ڈگری لینی چاہیے! مارکیٹنگ یا فنانس؟اکاؤنٹنگ سے ہیومن ریسورسز اور مینجمنٹ تک ان گنت بزنس ڈگریز اور پروگرامز دستیاب ہیں لیکن آپ کو دیکھنا یہ ہے کہ اس وقت کون سی ڈگری ہے، جس کے حصول سے آپ محفوظ ملازمت کی ضمانت حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کی مشکل کو آسان کرنے کے لیے ہم نے بزنس کے میدان سے تعلق رکھنے والے دو ٹاپ موضوعات مارکیٹنگ بمقابلہ فنانس کی خوبیوں کا موازنہ کیا ہے کہ آیا آپ مارکیٹنگ کے تخلیقی انداز کو سیکھنا چاہتے ہیں یا فنانس کے تجزیاتی اندازِ نظر کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں!

مارکیٹنگ بمقابلہ فنانس: مبادیات

بزنس ڈگری میں کئی پروگرام اور کیریئر کے راستے آتے ہیں۔یہ ایک وسیع اصطلاح ہے جو کئی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ جب آپ میجر سبجیکٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو اس وقت آپ کو زیادہ غور و خوض کرنا پڑتا ہے۔جیسے ملازمت کی نوعیت کیا ہے۔

مارکیٹنگ، مصنوعات یا خدمات کو دوسرے کاروباری ادارے یا براہ راست صارف کو متعارف یا فروغ دینے کا شعبہ ہے۔اس میں روایتی ذرائع جیسے ٹی وی یا پرنٹ اشتہارات،فلائرز،نیوز لیٹرز اور بل بورڈزیا نئے ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس وقت ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا دائرہ کار اور اثر و نفوذ تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس میں کانٹینٹ مارکیٹنگ،سرچ انجن آپٹمائزیشن اور ای میل مارکیٹنگ شامل ہیں۔دوسری جانب فنانس، پیسے اور اثاثہ جات کی بجٹنگ اور حساب کتاب کےبارے میں ہے۔یہ اکاؤنٹنگ سے مماثل ہے، جس میں کمپیوٹیشن اور سرمایہ کاری شامل ہوتی ہے۔جو فنانس پڑھتے ہیں وہ زیادہ مؤثر انداز میںقرضے کو مینیج کرنے،انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کو فعال انداز میں سنبھالنےاور مالیاتی منڈیوں کی صورتحال اور رجحانات کی بہتر انداز میں نگرانی کرسکتے ہیں۔

مارکیٹنگ کی عام ملازمتیں

مارکیٹنگ اور فنانس کی بنیادی خوبیاں جاننےکے بعد، آئیے ایک نظر مارکیٹنگ سے وابستہ عام ملازمتوں اور فرائض پر ڈالتے ہیں:

مارکیٹنگ منیجر

روزمرہ فرائض

۔ اہداف اور مارکیٹنگ رجحانات کو دیکھتے ہوئے مارکیٹنگ حکمت عملی بنانا

۔مختلف مارکیٹنگ سرگرمیوں کے ذریعے خدمات و مصنوعات کو فروغ دینا

۔پیش کردہ مصنوعات کی وضاحت اور اس کی قیمت کے تعین کے لیے حکمت عملی وضع کرنا

اس ملازمت میں ترقی کی شرح 9فیصد ہے

سیلز ریپریزنٹیٹیو

روزمرہ فرائض

۔مستحکم صارفین کو تلاش کرنا اور انہیں مصنوعات خریدنے کی طرف مائل کرنا

۔مصنوعات یا پیشکشوں کی خوبیوں کے بارے میں مستحکم صارفین کو مطلع کرنا اور انہیں خریدنے یا دلچسپی لینےپر آمادہ کرنا

۔باقاعدہ جانچ پڑتال کے ذریعےصارفین سے تعلقاتِ عامہ کو استوار کرنا

اس ملازمت میں ترقی کی شرح7فیصد ہے۔

مارکیٹ ریسرچ اینالسٹ

روزمرہ فرائض

۔مارکیٹ حالات کے بارے میں مواد اکٹھا کرنا اور پراڈکٹ کی ممکنہ فروخت کو یقینی بنانے کے لیے متعلق مواد تیار کرنا

۔مارکیٹ میں کمپنی کی پوزیشن کا تعین کرنا اور دیگر مسابقتی کمپنیوں کی مصنوعات کی قیمتوں اور فروخت کا موازنہ کرتے ہوئے کمپنی مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی یا اسکیمزمتعارف کرواکر فروخت بڑھانا

۔سرویز، پولز اور سوالناموں کے ذریعے اعداد و شمار اور معلومات اکٹھی کرنا۔

اس ملازمت میں ترقی کی شرح19فیصد ہے۔

کمیونیکیشن اسپیشلسٹ

روزمرہ فرائض

۔میڈیا کے ذریعے کمپنی کے عوامی تاثر کو مثبت بنانا،اسے برقرار رکھنا اور فروغ دینا

۔کمپنی و صارفین، کمیونٹیز یا مفادِ عامہ کے لیے کام کرنے والے گروہوں کے درمیان سود مند تعلقات استوار کرنا

۔مختلف کمپنیوں کےاہداف و ضروریات کا تعین کرنا اور مصنوعات و خدمات کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا

اس ملازمت میں ترقی کی شرح 6فیصد ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اسپیشلسٹ

روزمرہ فرائض

۔مصنوعات کی نمائش اور اثر پذیری کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل حکمت عملیاں وضع کرنا

۔مصنوعات اور مارکیٹ کے حوالے سےآن لائن کنزیومر رویوں کا جائزہ لینا

۔مزید آپٹمائزیشن کے لیے مواد اور نتائج کی نگرانی و تخمینہ کرنا

اس ملازمت میں ترقی کی شرح 2 تا 4 فیصد ہے۔

اکاؤنٹنٹ

روزمرہ فرائض

۔کمپنی کے اثاثوں،ہرجانوں،ٹیکسز اور منافع جات کا ریکارڈ رکھنا

۔اسٹینڈرڈائزیشن اور درستگی کے لیے مالیاتی گوشواروں اور رپورٹس کا جائزہ لینا

۔ ٹیکس ریٹرنز کو منظم کرنا اورٹیکس ضروریات و معیارات پر پورا اترنے کے لیے رپورٹ تیار کرنا

اس ملازمت میں ترقی کی شرح 11فیصد ہے۔

بزنس اینالسٹ

روزمرہ فرائض

۔کام کو زیادہ فعال اور موزوں بنانے کے لیے مینجمنٹ کی معاونت کرنے کے لیے سسٹمز اور آپریشنز پر ریسرچ کرنا

۔سلوشنز نکالنے کے لیے ڈیٹا جمع کرکے اس کا تجزیہ کرنا

۔نئی حکمت عملیوں کی موزونیت کا تعین کرکے ان کے نفاذ و نگرانی کے فرائض انجام دینا

اس ملازمت میں ترقی کی شرح14 فیصد ہے۔

بجٹ اینالسٹ

روزمرہ فرائض

۔درست اور کارروائی سے ہم آہنگ بجٹ تخمینہ جات کا جائزہ لینا

۔ ماہانہ محکمہ جاتی بجٹ اور اکاؤنٹنگ رپورٹس کا جائزہ لینا

۔کاسٹ اینالائسس، فِسکل ایلوکیشن اور بجٹ تیاری میں بزنس لیڈرز کی معاونت کرنا

اس ملازمت میں ترقی کی شرح 3فیصد ہے۔

فنانشل کنٹرولر

روزمرہ فرائض

۔مالیاتی فیصلہ سازی میں کمپنی یا ادارے کی معاونت کرنا

۔بجٹس،فنانشل پلانز اور سرمایہ کاریوں کو بنانا اور ان کی نگرانی کرنا

۔بزنس رپورٹس،مالیاتی پیش گوئیوں اور سالانہ بجٹوںکو لکھنا اور جائزہ رپورٹس پیش کرنا

مذکورہ بالا ملازمتوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلر زڈگری ہے ۔اب یہ فیصلہ آپ پر ہے کہ مذکورہ بالا ملازمتوں میں کون سے ہنر سے آپ آراستہ ہیں۔ تاہم ان سب سے بڑھ کر مارکیٹنگ اور فنانس میں آپ کا شوق اور دلچسپی ہی وہ واحد راستہ ہے، جو آپ کو ان شعبوں میں کامیابی کے ساتھ آگے لے جاسکتا ہے۔

فنانس کی عام ملازمتیں فنانشل اینالسٹ

روزمرہ فرائض

۔تازہ اور گزشتہ فنانشل ڈیٹا پر رپورٹس تیار کرنا

۔مالیاتی گوشواروں اور اجلاسوں کے ذریعےکمپنی کی قدر و قیمت اور اہداف کا تعین کرنا

۔رجحانات اور اعداد و شمار اکٹھا کرنا اور انویسٹمنٹ پورٹ فولیوز بنانا

اس ملازمت میں ترقی کی شرح12 فیصد ہے۔

تازہ ترین