• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ انتخابی مہم کے دوران اسپتال کیوں گئے؟

خورشید شاہ انتخابی مہم کے دوران اسپتال کیوں گئے؟

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ انتخابی مہم کے دوران بےآرامی کےباعث بیمار ہوگئے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شدید گرمی اور انتخابی مہم کی تھکن کےباعث جیکب آباد کے قریب پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

طبیعت کی ناسازی پر جیکب آباد سے ان کا قافلہ واپس سکھر لوٹ گیا۔ خورشید شاہ کا این آئی سی وی ڈی میں چیک اپ ہوا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس موقع پر خورشید شاہ نے آج کے تمام شیڈول پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین