• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری

مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جگہ الیکشن لڑنے کے لئے متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے۔

مریم نواز این اے 127 سے اور پی پی 173 سے انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں مگر ایون فیلڈ کا فیصلہ آنے کے بعد نااہل ہو جانے کی صورت میں عام انتخاباتمیں حصہ نہیں لے سکیں گی ۔

این اے 127 سے علی پرویز مریم نواز کے کورنگ اُمیدوار تھے جبکہ پی پی 173 سے عرفان شفیع کھوکھر مریم نواز کے کورنگ امیدوار تھے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد علی پرویز ملک کو این اے 127 (لاہور) سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) نے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا۔

تازہ ترین