مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس اپنایا جائےگا ،وطن واپسی کےلئے وکیلوں کو بتائے گئے 10دن سے پہلے وطن لوٹ جائیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ اب کوئی امید نہیں لیکن عدالتی فیصلے کے خلاف جو قانونی طریقہ کار ہے اسے اپنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے برطانیہ سے قانونی معاونت طلب کی تویہ اچھی بات ہوگی ، اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ پہلے بھی منع کرچکا ہے کہ یہاں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا ۔