• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ زندہ ہیں، چیف جسٹس نے وطن واپسی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(خبر ایجنسی)ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا تحریر کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف ڈاکٹر عافیہ زندگی سے متعلق معلومات کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ زندہ ہیں،فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل بیرون ملک میں قید یا سزا یافتہ افراد کی واپسی کیلئے کوئی قانون نہیں بتا سکے اور یہ بھی نہیں بتا سکے کہ پاکستانی عدالت کس قانون کے تحت اس معاملے میں مداخلت کرے لہٰذا عدالت ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی درخواست خارج کرتی ہے۔واضح رہے کہ فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالتیں امریکا میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر کردار ادا نہیں کر سکتیں، ہم نے وہ کام کروانے ہیں جو ہم کرسکتے ہیں، ہمارا حکم امریکی عدالت اٹھا کر پھینک دے تو ہماری عدلیہ کی کیا عزت ہوگی۔
تازہ ترین