• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل بس سٹینڈ کی آمدنی کا سپیشل آڈٹ کرایا جائے،ملتان ڈویلپمنٹ گروپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ رابطہ کمیٹی کے ممبران جلیل خان بابر چیئرمین یو سی 34، محمد اختر عالم قریشی، چیئرمین یو سی 59، زاہد خان چیئرمین یو سی 2، ماسٹر سعید احمد انصاری چیئرمین یو سی 19، رانا محمد امجد یو سی 10، شیخ فیاض احمد چیئرمین یو سی 7 نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی سی ملتان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کا قبضہ لے کر کرپشن کا ایک باب بند کر دیا۔ قبل ازیں بھی ہم نے جنرل بس سٹینڈ کی کرپشن کے بارے میں درخواستیں دی تھیں لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوا تھا۔ ہم ڈی سی ملتان سے اپیل کرتے ہیں کہ جنرل بس سٹینڈ ملتان کی آمدنی کا سپیشل آڈٹ کرایا جائے۔ وہاں سے بھتہ لینے والوں اور ان کے سرپرستوں، سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔تقریباً ایک سال قبل حکومت پنجاب نوٹیفکیشن میں جنرل بس سٹینڈ ملتان کو بی کیٹگری قرار دے چکی ہے تو میئر ملتان نے اس پر عمل رآمد کیوں نہ کی۔ہماری ڈی سی سے اپیل ہے کہ غیرقانونی اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں ایم سی ایم کی دیگر برانچز، نقشہ برانچ، ورکس برانچ، لائٹ برانچ وغیرہ اور دیئے گئے غیرقانونی ٹھیکوں کی انکوائری بھی کرائی جائے۔
تازہ ترین