• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم گرفتاری فیصلہ سےانتقام کی بو آ رہی ہے ،خضر حیات

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ارباب خضرحیات نے نوازشریف اور مریم نواز کی سزا پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وطن واپسی پرگرفتاری کی صورت میں ازخود گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا ہے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارباب خضرحیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی صورت ایسے فیصلے کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے جس سے انصاف و قانون کی نہیں بلکہ انتقام کی بو آ رہی ہو اورلیگی کارکن خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ جیل بھرو تحریک شروع کی جائے گی اور اب ہم اپنے قائد کا فیصلہ عوامی عدالت میں لیکر جائینگے اور انصاف کے حصول کیلئے گلی، کوچوں اور شاہراہوں پر اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا25،جولائی کو پاکستانی عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف کیخلاف ہر فیصلے کو کالعدم قرار دے دیں گے ۔
تازہ ترین