• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

718امیدواروں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ، اسلام آباد میں عمران خان ، شاہد خاقان عباسی ، اسد عمر، طارق فضل کو شوکاز نوٹس جاری

718امیدواروں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ، اسلام آباد میں عمران خان ، شاہد خاقان عباسی ، اسد عمر، طارق فضل کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور(نمائندہ خصو صی) ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے جوخصوصی مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کیے ہیں ،انہوں نے اب تک چاروں صوبوں میں 718امیدواروں کی طرف خلاف ورزی کی فوری رپورٹس جاری کی ہیں۔ گزشتہ روزبھی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہاری مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔ دیگر امیدواروں میں اسد عمر، شکیل انجم، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، میاں اسلم، زبیر فاروق، چوہدری رضوان سیفی، راجہ خرم نواز، افضل کھوکھر، راجہ عمران اشرف، ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور سید سبط الحسن شاہ شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کو 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 24 گھنٹے میں اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو قانونی کارروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائےگا۔

تازہ ترین