لاہور (نیوزرپورٹر، صباح نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے لئے سیٹیں بک کرا لی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ کے قائد اور ان کی صاحبزادی نجی ایئرلائن کی پروازای وائی243 کے ذریعے 13 جولائی شام سوا6 بجے لاہورایئرپورٹ پہنچیں گے ۔سابق وزیر اعظم کے صاحبزادےحسین نواز نے بتا یا ہے کہ 12جولائی جمعرات کو مریم نواز اور نواز شریف نجی ائیر لائن کی پرواز سے رات 9بجکر 45منٹ پر لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہونگے اور صبح 7 بجے ابوظہبی پہنچیں گے اور وہاں سے جمعہ کے روزشام 6بجکر 15منٹ پر لاہور پہنچ جائیں گے ۔