اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ، میرا نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے، نواز شریف کاکہنا ہے کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہنا چاہئے، اصغر خان کیس میں سب کا ٹرائل ہونا چاہئے ، سیاستدان آج بھی کندھے فراہم کرر ہے ہیں گزشتہ 70 سال میں ہم نے کچھ نہیں سیکھا اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کے مطابق 60 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے ۔ نگران حکومت محض الیکشن کروانے آئی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2002 سیاسی پارٹیوں کے لئے بدترین سال تھا ۔ کنپٹی پر پستول رکھ کر امیدواروں کو سیاسی پارٹیوں سے توڑا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا کوئی وجود ہی نہیں ہونا چاہیے ۔ یہ ادارہ ڈکٹیٹر نے سیاستدانوں کو توڑنے کے لئے بنایا گیا ۔ ک چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہیے تھا ۔ ان کو پارٹی ٹکٹ نہ دیتی تو گلہ بنتا تھا ۔ پانی کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔