• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں چوروں ، لٹیروں کا راج ختم ہونے کو ہے،شاہ محمود

اسلام کوٹ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین تھرپارکر این اے 221 سے امیدوار شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پی پی پی کا ملک بھر سے صفایا ہو چکا ہے اب سندھ سے بھی بدترین شکست کے بعداسکا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ،سندھ میں چوروں اور لٹیروں کا راج ختم ہونے والا ہے۔وفاق اور سندھ میں آنے والی حکومت ہماری ہی ہوگی،نواز شریف اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے، سندھ کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر کھانے والے زرادری اور ساتھیوں کا احتساب شروع ہورہا ہے۔مزید کہنا تھا کہ صحرائے تھر کے حالات یہ ہیں کہ یہ خطہ معصوم بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔تھر کے باسی بے یارو مددگار ہیں۔اسی موقعہ پر جی ڈی ای کی جانب سے پی ایس 54پر نامزد امیدوار عبدالرزاق راہموں،دلاورخان ملکانی،سردار حاکم نوحانی،غلام قادر دل،سردار شیر خان سمیجو،ایڈوکیٹ شوکت راہموں بھگوان داس بھیل اور دیگر بھی موجود تھے۔دریں اثناء شا محمود قریشی چھاچھرو اور نگرپارکر میں بھی کل سے انتخابی مہم کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔قبل ازیں جی ڈی اے رہنمائوں اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں وہ تحصیل ڈاہلی پہنچے جہاں ان کا بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔
تازہ ترین