کراچی( پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے میر پور ماتھیلو ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی اخبار فروش یونین کے جنرل سیکریٹری عبد الحلیم میرانی کے گھر کو پڑوسیوں کی جانب سے جبراً خریدنے پرتشویش کا اظہار کیا گیاہے۔ایک بیان میں اے پی این ایس کے سیکریٹری جنرل سرمد علی نے عبد الحلیم میرانی کے حالیہ بیان ’’ مولا ڈنو میرانی اور اس کے بیٹوں نے جبراً ان کا گھر انتہائی سستے دام خریدا‘‘ پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اے پی این ایس کی جانب سے آئی جی سندھ سے اپیل کی گئی ہےکہ میڈیا ہائوسز، صحافیوں اور اخبارات کے ڈسٹری بیوٹرز کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے اور غیر قانونی اقدامات کرنے والے مجرموں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔