• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور فریال ہاؤس کا نوٹس وصولی سے گریز

بلاول اور فریال ہاؤس کا نوٹس وصولی سے گریز

کراچی میں بلاول ہاؤس اور فریال ہاؤس ، ایف آئی اے طلبی کے نوٹس وصول کرنے کو تیار نہیں ، ایف آئی اے کی ٹیم نوٹس گھروں کی دیواروں پر چسپاں کرکے واپس آگئی ۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کوزرداری گروپ لمیٹڈ کے شیئرہولڈر اورفریال تالپورکو بطور ڈائریکٹر زرداری گروپ کل صبح 10 بجے کراچی ایف آئی اےاسٹیٹ بینک سرکل طلب کر رکھا ہے ۔

ایف آئی اے نےدونوںکو کل پیش ہونے کیلئے نوٹس ان کے گھروں کی دیوارپرچسپاں کردیئے۔

یہ بھی پڑھئے:زرداری کے باہر جانے پر پابندی

یاد رہےایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جس کے سلسلے میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا جب کہ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جاچکا ہے جس کے بعد دونوں کےبیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ایف آئی اے منی لانڈرنگ میں 28مزید مقدمات درج کرے گا

ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جب کہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو 12 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے عدالت نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی اور نجی بینک کے نائب صدر طلحہ رضا کو 11جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین